امریکہ پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے دے گا

واشنگٹن:امريکا پاکستان کو مزید آٹھ ايف سولہ طيارے فروخت کرے گا۔ اوباما انتظامیہ نے پینٹاگون کے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔کانگریس کو طیاروں کی فروخت کا نوٹی فیکیشن بھیج دیا گیا ہے۔
خطے میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کامیاب کرداراوربےشمار قربانیاں کا امریکا نے اعتراف کرلیا۔
اوباما انتظامیہ نے بالآخرکانگریس کونوٹیفیکیشن جاری کردیا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت کردیے جائیں۔
اس نوٹیفیکیشن کے مطابق سترکروڑڈالرمالیت کے طیارے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔ دیگرآلات حرب، ریڈار،لاجسٹک سپورٹ اورتربیت اس معاہدے میں شامل ہیں۔
امریکی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں کوتقویت دینا چاہتے ہیں۔جنوبی ایشیا میں اپنے اتحادی سے تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کیلئے امریکی کانگریس کے پاس تیس روز ہیں۔ سماء