پاک فوج کے 55 افسروں اور جوانوں کو بہادری پر اعزازات سے نوازا گیا
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کے 55 افسروں اور جوانوں کو مختلف مشنز میں بہادری کے جوہر دکھانے کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ایک پر وقار تقریب کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار نے 10 افسروں اور 20 جوانوں کو تمغہ بسالت، 22 افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری اور 3 جوانوں کو اقوام متحدہ کے میڈلز سے نوازا ہے، یو این کے میڈلز شہداء کے ورثاء نے وصول کئے۔
تقریب میں فوجی افسروں اور اعزاز پانے والوں کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اعزازات پانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماء
philippine
super
پاک فوج
ghost
تبولا
Tabool ads will show in this div