مذاکراتی عمل میں اہم پیش رفت ہوگی، جنگ بندی میں توسیع پر یقین ہے، سمیع الحق

اسٹاف رپورٹ

پشاور : طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ ایک 2 روز میں مذاکراتی عمل میں اہم پیشرفت ہوگی، جنگ بندی میں توسیع پر یقین ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ طالبان کے متحارب گروپوں میں غلط فہمیاں تھیں جو دور ہوگئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں، طویل جنگ کا حل اتنا جلدی نہیں نکل سکتا۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ سردار مہتاب احمد خان کے گورنر بننے سے مذاکرات پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ سماء

dharna

Benazir

season

mccain

Tabool ads will show in this div