جاپان کے سبکدوش سفیر کی صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں

Feb 12, 2016

 8a

اسلام آباد : جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی اینوماتا نے صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔

صدر ممنون حسین نے جاپان سفیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے، دونوں ممالک سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں ہیروشی اینوماتا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

جاپان کے سبکدوش سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کی بدولت جاپانی سرمایہ کاروں کی قابل ذکر تعداد یہاں کاروباری مواقع کا جائزہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

جاپان کے سبکدوش سفیر ہیروشی اینوماتا کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں پاک جاپان تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

8

اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے پاک جاپان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کی مزید مضبوطی اور فروغ کا خواہاں ہے۔

جاپانی سفیر نے اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، چوہدری نثار نے سبکدوش ہونے والے جاپانی سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اے پی پی

PM

president mamnoon hussain

Interior Minister Chohadry Nisar Ali Khan

Hiroshi Inomata

Tabool ads will show in this div