پی ایس ایل ؛ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دیدی

 5a

شارجہ : پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی، روی بوپارہ کو 71 رنز اور 6 وکٹوں کی آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے 179 رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔

5

لاہور قلندرز کا آغاز انتہائی شاندار تھا، کرس گیل اور ڈیل پورٹ نے 98 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، کیمرون ڈیل پورٹ نے 39 گیندو پر 55 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، ویسٹ انڈین اسٹار 28 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

5b

اس کے بعد لاہور قلندرز کا کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا، عمر اکمل 19، محمد رضوان 12، ظفر گوہر 1، حماد اعظم، نوید یاسین اور کپتان ڈیوائن براوو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کیون کوپر اور زوہیب خان نے ناٹ آؤٹ 10، 10 رنز بنائے۔

مزید پڑھیے ؛ پی ایس ایل ؛ کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 179 کا ہدف

کراچی کنگز کی جانب سے 71 رنز کی بہترین بیٹنگ کے بعد انگلش آل راؤنڈر روی بوپارہ نے 6 وکٹیں لیں، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سماء

KARACHI KINGS

Lahore Qalandar

Cicket

Ravi Bopara

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div