اسلام آباد سبزی منڈی دھماکا، عارف والا میں کارروائی، 10 افراد گرفتار
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی پولیس نے سبزی منڈی دھماکے کی تحقیقات کے دوران عارف والا کے علاقے قبولہ میں کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جس ٹرک میں اسلام آباد سبزی منڈی سامان لایا گیا اس کے ڈرائیور کی نشاندہی پر قبولہ میں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ضیافت علی، لیاقت، محمد تاج، ایم سلیم، الله رکھا، ذوالفقار، محمد رفیق، غلام مصطفیٰ، عرفان اور منیر احمد شامل ہیں، ان افراد کو تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایک کالعدم تنظیم کا قبولہ کے علاقے میں بہت اثر و رسوخ ہے، پولیس اب تک دھماکے کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کرسکی۔ سماء
Azadi March
identity
piracy
تبولا
Tabool ads will show in this div