پی ایس ایل ؛ کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 179 کا ہدف
شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 179 رنز کا ہدف دیا، روی بوپارہ نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان ڈیوائن براوو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
نعمان انور اور کپتان شعیب ملک نے کراچی کنگز کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، نوجوان کھلاڑی 35 اور تجربہ بیٹسمین 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جیمز ونس 7، شکیب الحسن 9 اور عماد وسیم 11 رنز بناسکے۔
روی بوپارہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 43 گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل تھے، مشفیق الرحیم 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندر نے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی کیچز چھوڑے، زوہیب خان اور ظفر گوہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیون کوپر نے ایک شکار کیا۔ سماء