حیدرآباد جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، عاصم باجوہ

Feb 12, 2016

HYD JAIL BRERAK PLAN PKG 12-02

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/HYD-JAIL-BRERAK-PLAN-PKG-12-02.mp4"][/video]

اسلام آباد : پاک فوج کے ترجمان نے حیدرآباد جیل توڑنے کے ہولناک منصوبے کی تفصیلات بھی بتائیں، بولے خطرناک دہشت گردوں کا منصوبہ 98 فیصد تکمیل کے وقت پکڑا گیا۔

حیدرآباد جیل توڑنے کا منصوبہ سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے لطیف آباد میں گودام بنایا، پلاسٹک کے کنٹینرز کا کاروبار شروع کیا، کراچی سے ریل کے ذریعے واشنگ مشینوں میں خفیہ طریقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ پولیس سے چھینے ہتھیار اور وردیاں گودام تک پہنچاتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں تعینات پولیس اہلکار دہشت گردوں کو ریکی کراتا رہا، جس کے ذریعے پورا گینگ پکڑا گیا۔

منصوبے میں ملوث خطرناک دہشت گرد نعیم بخاری، مثنیٰ، جیل اہلکار، گودام بنانے والا، خودکش گاڑی تیار کرنے والا، غیر ملکیوں سمیت 6 خودکش بمبار اور 12 سہولت کار پکڑے گئے۔ سماء

ASIM SALEEM BAJWA

Tabool ads will show in this div