کراچی: دو گھنٹوں کے دوران 3 دستی بم حملے
کراچی: دو گھنٹے کے دوران کراچی کے تین مختلف مقامات پر دستی بم حملے کیے گئے۔
پہلاحملہ مبینہ ٹاؤن تھانے کے باہر،دوسرا کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب بس اسٹاپ پر جبکہ تیسرا دستی بم حملہ نارتھ ناظم آباد میں اسکول کے باہر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع مبینہ ٹاؤن تھانے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ دستی بم حملے میں ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماء ٹی وی نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس کے مطابق دستی بم ہھینکنے کے بعد ملزمان سے موٹرسائیکل استارٹ نہ ہوئی جس پر انہوں نے اسے دھکا لگایا اور باآسانی فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی شواہد جمع کرنا شروع کر دیے۔ مبینہ ٹاؤن تھانے پرحملے کے کچھ ہی دیر نامعلوم ملزمان کریم آباد پل سے دستی بمم پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دستی بم کریم آباد پل سے اپواکالج کے بالکل نزدیک بس اسٹاپ پرپھینکا گیا۔ زورداردھماکے سے کالج میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے فوری بعد پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوذل اسکواڈ کے مطابق 250 گرام کا دستی بم زمین پر گرا، بم گرنے سے گڑھا نہیں پڑا۔ تیسرا دستی بم حملہ نارتھ ناظم آباد میں ایک اسکول کے قریب کیا گیا۔ حملے میں 2 بچے زخمی ہوئے۔ دو گھنٹے میں شہر کے مختلف مقامات پر تین دستی بم حملوں پر وزیرداخلہ سندھ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیرداخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ نمازجمعہ کےموقع پرسیکیورٹی سخت اور شہر میں گشت بڑھا دیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنایاجائے۔ حملوں کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ ہماری فورسزکونشانہ بنایاجارہاہے۔ حملوں سےحوصلےپست نہیں ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دستی بم حملوں میں ملوث ملزمان کوپکڑلیاجائےگا۔ سماءNORTH NAZIMABAD
POLICE STATION
Grenade Attack
تبولا
Tabool ads will show in this div