سندھ میں 18 گریڈ والے دوبارہ آٹھویں گریڈ پر

Feb 12, 2016

Officers Demotion khi PKG 10-02

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Officers-Demotion-khi-PKG-10-02.mp4"][/video]

کراچی:  سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کرتے ہوئے  خلاف ضابطہ ترقیاں پانے والوں کو اصل عہدوں پرواپس بھیجنا شروع کر دیا۔ راتوں رات ترقی پانے والے چھوٹے عہدوں والے ملازمین کی تنزلی کردی گئی۔

سندھ ميں عدالتي حکم پرخلاف ضابطہ ترقي پانے والےاٹھارہ گريڈ کےافسران دوبارہ آٹھويں گريڈ پرآگئے۔ محکمہ خزانہ کے تيس افسران کي بھی تنزلی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کرتے ہوئے سندھ حکومت نے خلاف ضابطہ ترقیاں پانے والوں کو اصل عہدوں پرواپس بھیجنا شروع کر دیا۔ راتوں رات ترقی پانے والے چھوٹے عہدوں والے ملازمین کی تنزلی کردی گئی۔

ذکیہ عقیلی، پٹھان ابڑو، نظر امام، عبدالمنان سومرو اورصدیق سومرو کو اصل عہدوں پربھیج دیاگیا توڈائریکٹرانفارمیشن ٹیکنالوجی فاروق مہیسر سمیت اسحاق چانڈیو،نسیم بھٹو،آفتاب قاضی بھی ڈیٹا انٹری آپریٹر بن گئے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کئی ملازمین کی خلاف قانون ترقیاں اور تعیناتیاں بھی ختم کردی گئیں۔ تاہم کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، واٹراینڈ سیوریج بورڈ سمیت سندھ حکومت کے کئی ذیلی اداروں اور محکموں میں بااثر افسران کو تاحال فارغ نہیں کیاگیا۔ سماء
Tabool ads will show in this div