قومی اسمبلی میں آج حکومت کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

PPP NA Tough Time Isb Pkg 11-02

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔اپوزیشن بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحد ہو گئی۔ آج کا اجلاس اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس میں میں پي آئي اے کی مجوزہ نجکاري کے معاملے اور اورنج لائن ٹرین منصوبے پر گرماگرم بحث کاامکان ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہو کر اہم معاملات پرمشترکہ موقف اپنا لیا ہے۔ آج کے اجلاس میں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لاہور کے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر حکومت مخالف جماعتیں ایوان میں بھر پور آواز اُٹھائیں گی۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بھی  ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے اور موثرحکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی پی رہنما خورشید شاہ نے بھی دیگراپوزیشن رہنماؤں سے اس سلسلے میں ٹیلی فونک رابطے کئے ہیں۔ سماء

KHURSHEED SHAH

national assembly session

BILAWAL BHUTTO

ASIF ZARDARI

opposition parties

Tabool ads will show in this div