لاہور کی یونی ورسٹی میں رنگا رنگ میلہ

لاہور:موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لئے لاہور کی نجی يونيورسٹی ميں ميلہ سجايا گيا۔ نوجوانوں نے پتنگ بازی کی اور لڑکيوں نے ڈھولک کی تھاپ پر خوشي کے گيت گائے۔
اس میلے میں طلبہ نے خوب انجوائے کیا۔لڑکوں نے ڈھول کي تھاپ پر بھنگڑے ڈالے تو لڑکيوں نے ڈھولک پارٹي سجا رکھي تھی۔
میلے میں چاٹي کي لسي بھي تھي اور سرسوں کا ساگ بھی موجود تھا۔نوجوانوں نے یہ ميلہ سجايا تو ہر سو ثقافت کے رنگ بکھر گئے ۔بہار کي مناسبت سے ميلے ميں رنگ برنگی پتنگوں کا اسٹال بھي تھا ۔
منچلوں نے پتنگ بازی کا لطف بھی اٹھايا۔ سماء
university
spring
youth of pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div