پھولن دیویوں کے کالےکرتوت

Feb 11, 2016
phoolan devian 1800 PKG 11-02 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/phoolan-devian-1800-PKG-11-02.mp4"][/video]

راول پنڈی :دوستی کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکوں کو اغوا کرنے والی پھولن دیویوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ماں بیٹی دس رکنی گروہ کے ساتھ مل کروارداتیں کرتی تھیں۔

ان عورتوں کا طریقہء واردات یہ تھا کہ سڑک پرکھڑے ہو کر کسی نوجوان لڑکے سے لفٹ مانگی اور پھر  گاڑی میں بیٹھ کر گپیں مارنا اور شکار کو دوستی کے جال میں پھنسا لینا۔ یہ لوگ نئے دوست کو گھربلا کرباپ اورساتھیوں کی مدد سے اغوکرکے ان سے تاوان مانگتے ۔

یہ پھولن دیویاں اکیلی نہیں تھیں بلکہ ان کے ساتھ دس رکنی گروہ بھی کام کرتا تھا۔

ان ماں بیٹی کوگروہ سمیت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکارکیا۔

عدالت نےشہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت سولہ فروری تک ملتوی کردی۔  سماء

abducted

pholan devi

Tabool ads will show in this div