میڈیاہاؤسزکی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے،چودھری نثار

Nisar Phone DG Rangers Isb Pkg 29-01

اسلام آباد:وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران وزیرداخلہ نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کو آئندہ ماہ مزید ڈیڑھ سو گاڑیاں دے رہے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو جدید اسلحہ کے لائسنس دینے کیلئے پابندی نرم کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر مجاز رہائشیوں کو نکالنے کیلئے سرکاری گھروں کا ایک ہفتے میں سروے مکمل کیا جائے گا۔رہائشی علاقوں سے اسکولوں کی منتقلی کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت کی استدعا کی جائے گی۔پرائیویٹ اسکولوں کو سرکاری اسکولوں کی عمارتیں شام کے وقت کرائے پر دینے کی تجویز بھی  زیر غور ہے۔

اس موقع پر تاجر نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ آیندہ کسی کو اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

چودھری نثار نے کہا کہ بریفنگ میں سامنے آنے والی تجاویز پر پندرہ روز میں عملدرآمد ہوگا۔  سماء

islamabad police

chauhdary nisar

Tabool ads will show in this div