پشاور : شہر میں تباہی کا منصوبہ ناکام، تختہ بیگ سے بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی
ویب ڈیسک
پشاور : پشاور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، تختہ بیگ کے علاقے میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور شہر میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، تختہ بیگ میں بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑلی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی گاڑی میں بارود سے بھرے 3 سلنڈر نصب تھے، جنہیں ناکارہ بنانے کا کام شروع کردیا گیا۔
واضح رہے کہ آج ہی طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے ٹی ٹی پی کی جانب سے کسی بھی طرح کی کارروائی نہ کئے جانے کی یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا تھا۔ سماء