مذاکراتی عمل میں تعطل دور اور جنگ بندی میں توسیع کی کوشش کررہے ہیں، مولانا سمیع الحق

اسٹاف رپورٹ

پشاور : طالبان رابطہ کميٹی کے سربراہ مولانا سميع الحق نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں تعطل دور اور  جنگ بندی میں توسیع کی کوشش کررہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور طالبان کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اتار چڑھاؤ اور گلے شکوے معمول کی بات ہے، صورتحال کو بگاڑ سے بچانے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں۔

مولانا سمیع الحق کہتے نے حکومت پر زور ديا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مذاکرات پر توجہ دے۔ سماء

Benazir

Tabool ads will show in this div