پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

Feb 10, 2016

Pia Cargo 1500 Isb Pkg 04-02

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے عمرہ سمیت مقامی اور اہم بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کرایوں میں غیر حقیقی اضافے کو مستحکم بنانے اور قابل قدرصارفین کی سہولت کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی۔اسلام آباد۔کراچی اور کراچی۔لاہور۔کراچی کا کرایہ اب 7500 روپے سے شروع ہوگا جبکہ لاہور/اسلام آباد کے مسافروں کیلئے عمرے کا ریٹرن ٹکٹ 54500 روپے اور کراچی کے مسافروں کیلئے 44500 روپے سے شروع ہوگا۔ اے پی پی