وفاقی وزیر داخلہ نثار سے برطانوی ہم منصب کاٹیلی فونک رابطہ

Nisar Theasa may اسلام آباد / لندن :  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ٹیلی فونک رابطے میں برطانوی وزیر داخلہ تھر یسامے نے پاک برطانیہ تعلقات اور امیگر یشن قوانین سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور امیگریشن کے بارے میں دو طرفہ تعاون پر اطمنان ہے، برطانیہ چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون میں مزید بہتری آئے، اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ،دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں۔ سماء

NISAR ALI KHAN

Deportees

Theresa May

Tabool ads will show in this div