ڈیرہ غازی خان : اسٹاپ پر کھڑے شہریوں کو تیز رفتار بس نے کچل ڈالا، 12 افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ڈیرہ غازی خان : ڈی جی خان میں توتک کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اسٹاپ پر کھڑے شہریوں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 4 خواتین سمیت 12  افراد جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق توتک کے قریب تیز رفتار بس ریس لگاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور اسٹاپ پر کھڑے 20 کے قریب افراد کو کچل دیا، واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والی بس کو آگ لگادی اور سڑک بلاک کردی جبکہ دکانیں اور کاروبار بھی بند کرادیا گیا۔ سماء

CNIC

Sydney

save

iraq

خان

sanctions

Tabool ads will show in this div