پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال،ترجمان پی آئی اے
کراچی:قومی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے، مسافر طے شدہ اوقات کے مطابق روانگی کیلئے ائیرپورٹ آسکتے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے آٹھ روز کے دوران مسافروں کو ہونیوالی تکلیف پر معذرت کرلی، ترجمان کا کہنا تھا کہ اب قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہے اور کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیئے:پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم،فضائی آپریشن بحال
پی آئی اے ترجمان نے واضح کیا کہ مسافر اپنی پروازوں کی تصدیق کیلئے ائیرپورٹ آمد سے پہلے متعلقہ فون نمبرز پر رابطہ کریں۔ سماء
PIA protest
PIA flight operation
PIA spokesman
تبولا
Tabool ads will show in this div