ڈنمارک،جرمنی،ہالینڈ سمیت مختلف ممالک کاپاکستانی کھجوردرآمدکرنیکافیصلہ

Food-57-2-Date-palm فیصل آباد : ڈنمارک، جرمنی، ہالینڈ سمیت بعض دیگر ممالک نے پاکستان سے اعلیٰ معیار کی ہزاروں ٹن کھجور درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ پہلے مرحلہ میں ڈنمارک نے آٹھ سو ٹن کھجور کی درآمد کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ڈنمارک کی معروف تجارتی کمپنی کاسٹس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی رواں سال سے ہر سال پاکستان سے کم از کم آٹھ سو ٹن کھجور درآمد کرے گی، جب کہ پاکستان سے برآمد کی جانے والی ان کھجوروں سے ڈنمارک کے عوام کیلئے پھلوں سے بننے والی مختلف اقسام کی غذائی مصنوعات تیار کی جائیں گی۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آٹھ سو ٹن کھجور کی درآمد سے پاکستان کو سالانہ ساڑھے سات لاکھ امریکی ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے پاکستانی کھجور کو دنیا بھر میں پیدا ہونے والی مختلف اقسام کی کھجوروں کو زیادہ بہتر، لذیذ اور ذائقہ دار قرار دیا ہے۔ سماء

DENMARK

Import and Export

Tabool ads will show in this div