پاک فضائیہ کا دستہ چار طیاروں کے ہمراہ دوحہ پہنچ گیا

PAF1 اسلام آباد/ دوحا : پاکستان ایئر فورس کا دستہ فضائی مظاہرے کیلئے قطر پہنچ گیا ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف اور امیر قطر تمیم بن حماد الثانی سینیر سرکاری حکام کے ہمراہ جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق طیاروں کا فضائی مظاہرہ دیکھیں گے۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جایر پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ طیاروں کے ہمراہ دوحا پہنچ گیا ہے، دستے میں دو جے ایف 17تھنڈر طیارے جب کہ دو سپر مشاق طیارے شامل ہیں، جب کہ دوسری جانب وزیراعظم محمد نواز شریف بھی پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ بدھ کو قطر پہنچیں گے۔ مزید پڑھیں : مصر نے پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی JF17-turkey-05 فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اس دورہ میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوںگے، دورہ کے دوران پاکستان اور قطر دفاعی شعبوں میں تعاون کے شعبوں میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لیں گے، دورے کو یادگار موقع بنانے کیلئے دو جے ایف 17 تھنڈر اور دو سپر مشاق طیارے پاک فضائیہ کے دستہ کے ہمراہ پہلے ہی دوحہ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ شاندار فضائی مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں : ملائیشیا پاکستان سے جے ایف17 تھنڈر طیارے خریدے گا PakistanMFI-17 395 Super_Mushshak Aeronautical Complex  South Africa Pakistan Air Force Army Iranian Royal Saudi  Royal Oman Egyptian (1)s امیر قطر تمیم بن حماد الثانی اور وزیراعظم محمد نوازشریف دونوں ممالک کے دیگر سینیر سرکاری حکام کے ہمراہ ایئر شو دیکھیں گے، توقع ہے کہ اس سرگرمی سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات مضبوط ہونگے، جو نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو جدید تربیتی طیارے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے لڑاکا طیارے تیار کر رہا ہے۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

JF17

air show

Super Mushshak

Tabool ads will show in this div