پی آئی اے فلائٹ آپریشن معمول پرآنےلگا،12گھنٹوں میں13پروازوں کی آمد

Feb 09, 2016
PIA  09-02 اسلام آباد/ کوئٹہ/ پشاور/ لاہور : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن معمول پر آنے لگا، ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ بارہ گھنٹوں کے دوران تیرہ پروازوں کی آمدورفت ہوئی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن معمول پر آنے لگا ہے، پچھلے بارہ گھنٹوں کے دوران تیرہ پروازوں کی آمدورفت ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی صورت حال روزانہ کی بنیادوں پر بہتر ہو رہی ہے، جب کہ سعودی عرب سے عمرہ زائرین کو واپس لانے کا کام ترجیح بنیاد پر شروع کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف بین الاقوامی روٹس پر بھی پروازیں شروع کر دی گئیں ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور، دبئی اور اسکردو کیلئے گزشتہ روز پروازیں روانہ ہوئیں، جب کہ لاہور، دبئی اور گلگت سے پروازیں اسلام آباد پہنچیں۔ منگل کو جدہ سے تین سو عمرہ زائرین کو لے کر ایک پرواز کراچی پہنچی، اسی طرح جدہ سے ایک پرواز لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔ سماء

PIA PRIVATIZATION

PIA employees protest

FLIGHT OPERATION

PIA protest

PIA Chairman

Tabool ads will show in this div