سانحہ اے پی ایس؛سپریم کورٹ کا 3مجرموں کی سزائے موت روکنے کا حکم

APS SC PKG HASSAN ABBAS 09-02

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/APS-SC-PKG-HASSAN-ABBAS-09-02.mp4"][/video]

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس میں ملوث تین مجرموں کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سانحہ اے پی ایس میں ملوث 3 مجرموں کی سزائے موت پرعملدرآمد روک ديا ۔ مجرموں کے وکیل لطیف آفریدی نےعدالت کوبتایا کہ فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا، ٹرائل کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔سزائے موت کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔ہائی کورٹ نے بھی ہماری درخواستوں کو نہیں سنا۔

عدالت نے سزائےموت پرعملدرآمد روکتے ہوئے اٹارنی جنرل سے سزا کے خلاف اپیلوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپیلوں پر فیصلہ ہوچکا ہے تو کاپی عدالت ميں پیش کی جائے۔فیصلے کی کاپی پر فوجی عدالت کے ججوں کے نام اور عہدے نہ لکھے جائیں۔

کیس کی مزید سماعت 16فروری کو ہوگی۔

آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث مجرمان علی الرحمان، قاری زبیر اور تاج محمد پر  واقعے میں سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔

آرمی چیف نے 14اگست 2015 کو ان کی سزائے موت پر دستخط کیے تھے۔

general raheel sharif

Tabool ads will show in this div