ڈاکٹر عاصم عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دئیے گئے

Feb 09, 2016

DR ASIM POETRY PKG HASSAN ABBAS 27-01

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/DR-ASIM-NAB-COURT-KHI-PKG-09-021.mp4"][/video]

کراچی:احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج ديا ہے۔ عدالت نے بائيس فروری تک مقدمے کا چالان پيش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ڈاکٹرعاصم کی منگل کوعدالت میں ایک اور پیشی ہوئی۔اس بار پیشی پر ڈاکٹر صاحب کا ریمانڈ نہیں لیا گیا بلکہ انھیں سیدھا جیل بھیجنےکاحکم دیا گیا۔اس کیس کی تفتیشی رپورٹ بھی احتساب عدالت میں پیش کی گئی ۔ رپورٹ کےمطابق ڈاکٹرعاصم کےخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ڈاکٹرعاصم سےغیرملکی بینک اکاونٹ کی بھی تحقیقات کی گئیں۔ملزم اس اکاؤنٹ کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کےساتھ برطانیہ میں سرمایہ کاری بھی کی۔رپورٹ ميں کہا گيا کہ نیشنل لوڈ مينجمنٹ میں اختیارات کے غیرقانونی استعمال کی تحقیقات میں پیشرفت  ہوئی ہے۔ اس کیس میں دو وفاقی سکریٹریز کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔سابق سی ای او کے بی ایل ڈی صفدر حسین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

عدالت نے تفيشی افسر کی ملزم کے ايک ہفتے کے ريمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو جيل بھيجنے کا حکم دے دیا ہے۔

 سماعت کے بعد  پیپلزپارٹی کے رہنماسعیدغنی نے بھی  ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی۔

ڈاکٹرعاصم کوسینٹرل جیل میں بی کلاس دےدی گئی ہے۔ڈاکٹرعاصم کی جیل آمدسےقبل ہی کمرہ تیارکرلیا گیا تھا۔جیل کےاس کمرے میں رنگ وروغن کیاگیا ہے۔

ذرائع کےمطابق ڈاکٹرعاصم کوایک خدمات گاربھی دیاگیا ہے۔کمرےمیں ٹی وی،ٹیبل،کرسی،کتابیں اورالماری رکھی گئی ہے۔ڈاکٹرعاصم کے لیے کمرے میں فریج بھی موجود ہے۔   سما

Pakistan Peoples Party

Tabool ads will show in this div