کراچی میں کباڑکے گودام میں آتشزدگی،مزدورجاں بحق،5زخمی
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/SITE-FACTORY-FIRE-KHI-PKG-09-02.mp4"][/video]
کراچی:سائٹ ایریا میں کباڑ کے گودام میں آگ سے جھلس کر مزدور جاں بحق ہوگیا۔واقعے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے۔
سما کے مطابق سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں کباڑ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ سے جھلس کر ایک مزدور جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزدوروں کےمطابق گودام میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں تھے۔
فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے دوگھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ سما