راول پنڈی میں پی آئی اے کے تین ملازمین 15روز کے لیے نظر بند

Pia Leaders Arrests Isb Pkg 09-02

راول پنڈی:پی  آئی اے کے احتجاجی ملازمين کے گرد گھيرا تنگ کرديا گيا ہے۔راول پنڈی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تين رہنماؤں کو پندرہ روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پربحال ہوا ہے۔

بے نظیربھٹو ائیرپورٹ پر ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف راولپنڈی انتظامیہ ڈٹ گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

 ڈی سی او کے احکامات پر پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تین رہنما پندرہ دن کیلئے نظر بند کر دیئے گئے ہیں۔

پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر سہیل مختار، طارق عزیز اور سلیم اختر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس نے مظاہرین کا پارا مزید چڑھا دیا۔

ہڑتال اور احتجاج کے باوجود بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں بھی اڑان بھر رہی ہیں۔ تاہم دبئی، دوحہ، ریاض اور کراچی جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔   سما

Benazir International Airport

PIA protest

JOINT ACTION COMMITTEE

Tabool ads will show in this div