وزیراعظم نوازشریف بدھ کو قطرکےدورےپرروانہ ہونگے

Feb 09, 2016

nawaz-sharif1

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف بدھ سے قطر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ قطر میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف امیر قطر کی دعوت پر قطر کا دورہ کررہے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر جارہا ہے۔

اس دورے میںصحت، تعلیم اور مواصلات کے شعبوں میں مختلف یاداشتوں پر دستخط ہونگے۔

واضح رہے کہ امیر قطر نے گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔  سما

Tabool ads will show in this div