نیدرلینڈزکی ملکہ میکزیما تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد: نیدرلینڈزکی ملکہ میکزیما تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئی ہیں۔
نیڈرلینڈزکی ملکہ میکزیما رات گئے اسلام آباد پہنچیں۔ ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ کی رہنما ماروی میمن نے ملکہ کا استقبال کیا۔وہ پاکستان کے دورے میں صدرممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور دیگراعلی حکام سے ملاقات کریں گی۔
ملکہ میکزیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے فنانس و ڈویلپمنٹ بھی ہیں۔ وہ تین دن پاکستان کی مہمان رہیں گی۔