سی ٹی ڈی کی کارروائی،اشتعال انگیزدرس پر2افراد گرفتار،مدرسہ سیل

lhr police لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردي نے ٹاؤن شپ کے علاقے ميں کارروائي کرتے ہوئے اشتعال انگيز درس دينے والے دو افراد کو گرفتار کرکے مدرسہ سيل کرديا۔ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ ميں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کوسيل کرديا، مدرسہ میں اشتعال انگیز لٹریچر سے طالبعلموں کو گمراہ کیا جاتا تھا۔ جب کہ اشتعال انگیزی میں ملوث دو افراد قاری یوسف اور قاری یونس کو گرفتار کرلیا، قاری یونس مدرسہ کا ایڈ منسٹریٹر بھی ہے۔ پولیس کے مطابق مدرسے سے اشتعال انگیز لٹریچر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر کی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں کالعدم تنظیوں کے اراکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاہور سمیت پنجاب میں بھی بڑی تعداد بھی کالعدم تنظیموں کے کارکن سرگرم ہے،جن کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدرسہ سے خواتين کالعدم تنظيم داعش ميں شامل ہونے کے ليے شام بھي جاچکي ہيں، گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتيش جاري ہے۔ سماء

national action plan

COUNTER TERRORISM

HATE SPEECH

madarsa sealed

Imam Arrested

Tabool ads will show in this div