پاک فوج کا احترام کرتا ہوں، پرانی تقریریں دکھا کر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، خواجہ آصف

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سالوں پرانی تقاریر دکھا کر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، افواج پاکستان کا بے حد احترام کرتا ہوں، عسکری ادارے قوم کا اثاثہ ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گزشتہ دنوں میڈیا پر چلنے والی تقاریر کو سالوں پرانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے غلطیاں فہمیاں پیدا کی گئیں، میرے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا گیا، پاک فوج نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں جو ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جس پر بحیثیت پاکستانی فخر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا بے حد احترام کرتا ہوں، بہادر اور باوقار عسکری ادارے قوم کا اہم اثاثہ ہیں، امن کیلئے فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔ سماء

hijacking

helps

feared

پاک فوج

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div