لندن میں چلتی ڈبل ڈیکر بس میں دھماکا

BRITAIN BUS EXPLOSION OCV 08-02 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/BRITAIN-BUS-EXPLOSION-OCV-08-02.mp4"][/video] لندن : لندن کی ڈبل ڈیکر بس میں دھماکے نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا، ماجرا کیا تھا ؟؟۔جی ہاں۔۔!!معروف چینی اداکار جیکی چن کی آنے والی نئی فلم کی عکس بندی کے لئے لندن میں بس میں ہونے والے زورداردھماکے کی آواز نے لوگوں کے اوسان خطا کر دئیے۔ جیکی چن اپنی نئی آنیوالی ایکشن فلم دی فارنرکی عکسبندی میں مصروف تھے اور فلم کی ایک منظر میں لندن میں معروف برج لامبیتھ پربس میں دھماکے کیلئے جب دھماکے خیز مواد سے بس اُڑائی گئی تو لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ ھماکے کی آواز سن کر لوگ سمجھے کہ شہر میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما ہو گیا ہے، بعد ازاں حقیقت سامنے آنے پر لوگوں کی جان میں جان آئی اور شوٹنگ کا سن کر سب نے سکھ کا سانس لیا۔ سماء

BUS

Double Decker

Jackie Chan

Film Shooting

Tabool ads will show in this div