ترکی سےجانیوالےتارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،35افرادجاں بحق

kos-migrants_wide-752265aa33b234ee9a87210303c916f2335c-s900-c85 انقرہ : ترکی سے سمندر کے راستے یونان جانے والے تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے پینتیس افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ سات کو بچالیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے سرحدی علاقے بالی کیسر سے یونان کی طرف جانے والی کشتی ایدریمت کے مقام پر سمندر میں الٹ گئی، جس میں سوار چوبیس افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ ترک کوسٹ گارڈ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو بچا لیا۔ دوسرے واقعے میں ترکی کے جنوب میں واقع پورٹ سٹی ازمیر سے یونان کی جانب جانے والی تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی جس میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے، تاہم ترک کوسٹ گارڈ نے تین افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق صرف جنوری کے مہینے میں ترکی سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے تین سو ساٹھ تارکین وطن سمندر کی موجوں کی نذر ہوچکے ہیں، جب کہ ترکی میں بسنے والے تارکین وطن کی تعداد پچیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ سماء

Turkish Refugees

EUROPE-MIGRANTS

Boat Capsizes

Turkey's Coast

Coast Guards

Tabool ads will show in this div