ایان علی کیخلاف فراڈ اور دھوکے کا نیا کیس سامنے آگیا

Ayyan Ali
Ayyan Ali
Ayyan Ali اسلام آباد : ڈالر گرل ایان علی کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ایک نئی درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست گزار کے مطابق ایان نے رومانیا کے گلوکار سے کنسرٹ کیلئے 60لاکھ لیے تھے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں معروف ماڈل اور منی لانڈرنگ کیس سے خبروں کی زینت بننے والی ایان علی کے خلاف ایک نئی درخواست سامنے آگئی ہے۔ مزید پڑھیں : جےیوآئی رہنماکاایان علی کی خوبصورتی پردلچسپ تبصرہ درخواست گزار گوہر علی کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ ماڈل ایان علی نے انگریز گلوکار ایڈورڈ مایا کا کنسرٹ کرانے کیلئے ساٹھ لاکھ روپے لیے، لیکن کنسرٹ نہ کروا سکی۔ مزید پڑھیں : ڈالر گرل ایان علی بے قرار درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈالر گرل نے  دو اکتوبر سال دو ہزار کو کنسرٹ کرانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اب وہ اس بات سے انکاری ہوگئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی یے کہ ملزمہ ایان علی کیخلاف دھوکا دہی اور فراڈ کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔ واضح رہے کہ ایڈورڈ مایا رومانیہ کا 29 سالہ گلوکار ہے جس کی شہرت دنیا بھر میں ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈورڈ مایا کے کروڑوں مداح ہیں، ایڈورڈ مایا کا گانا اسٹیریو لَو کی دھنیں لوگوں میں انتہائی مقبول ہے۔ سماء

ZARDARI

dollar girl

Model Scandal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div