نئےسال میں پولیوکاحملہ،تین سالہ بچےمیں پولیووائرس کی تصدیق

POLIO VICTIM KHI EX 08-02 کراچی : کراچی میں نئے سال میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، گڈاپ یوسی سات میں پونے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی۔ مزید پڑھیں : انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات نئے کے آغاز ميں کراچی میں پوليو کا پہلا حملہ سامنے آگیا ہے، گڈاپ يوسي کے تين سالہ اعجاز خان میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، حکام کے مطابق بچے کو چونتيس ماہ ميں صرف نو مرتبہ ہی ويکسين دي گئي ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں : پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر چار والدین گرفتار واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر والدین کو گرفتار کیا جائے گا۔ متاثرہ بچے کا تعلق پشتون فیملی سے ہے۔ ادھر کراچی کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ، ڈاکٹر ظفر اعجاز تصدیق کرتے ہیں کہ ویکسین بالکل ٹھیک ہے تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ قطرے پینے والوں کو پولیو نہیں ہوگا ۔ پولیو ویکسین سے مرض کے امکانات کم ہوجاتے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں رواں ماہ انسداد پولیو مہم 15 فروری سے شروع ہوگی۔ سماء

MINOR BOY

HEALTH

polio virus

Tabool ads will show in this div