گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب عباسی مستعفی ہوگئے

Kp Governor Psh 1500 PKg 08-02

پشاور:گورنرخيبرپختونخوا سردارمہتاب عباسی نے اپنا استعفيٰ وزيراعظم کو بھجوا ديا۔ اسلام آباد میں نئے گورنر کے نام پر غورشروع کر دیا گیا۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما سردارمہتاب نے 15 اپريل 2014 کو خيبر پختونخوا کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھايا۔ سردار مہتاب عباسی نے پارليماني سياست ميں دوبارہ حصہ لينے کے لئے مستعفي ہونے کا فيصلہ کيا۔

گورنر کي ذمہ دارياں سنبھالنے کے بعد سردار مہتاب عباسی کو فاٹا ميں دہشت گردي کے عفريت کا چيلنج درپيش تھا ۔ان کے دور ميں فاٹا ميں آپريشن ضرب عضب شروع ہوا اور تقريبا نوے فيصدي علاقوں کو فوج نے دہشت گردوں سے پاک کيا ۔فاٹا آپريشن کے دوران سردار مہتاب عباسی نے پاک فوج اور وفاقي حکومت  کے درميان پل کا کردار ادا کيا۔ سردار مہتاب عباسی فاٹا ميں امن کے ساتھ  ساتھ  تباہ شدہ انفراسٹرکچر کي بحالي کے لئے بھي سرگرداں رہے اور سات سال بعد باڑہ بازار کو تجارت کے لئے دوبارہ کھولا۔ فاٹا ميں مستقل عدالتي نظام کي داغ بيل ڈالنے والے سردار مہتاب نے فاٹا سيکرٹريٹ ميں بھي اصلاحات کرکے غير ترقياتي اخراجات ميں کمي کي ۔ سردار مہتاب کے مستٰعفي ہونے کے بعد اسلام آباد ميں نئے گورنر خيبر پختونخوا کے نام پر غور شروع کرديا گيا ہے جن ميں ريٹائرڈ فوجي جرنيلوں کے ساتھ ليگي رہنماؤں کے نام بھي شامل ہيں ۔

operation zarb e azb

Tabool ads will show in this div