اسلام آباد:عمران فاروق قتل کیس،عدالت کا پہلےعبوری چالان پردوبارہ اعتراض

Imran FAROOQ CASE ISB PKG 04-01

اسلام آباد:عمران فاروق قتل کیس میں پہلاعبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔عبوری چالان پرعدالت نےایک دفعہ پهراعتراض کردیا۔

پیر کو عمران فاروق قتل کیس کا چالان دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔چالان میں محسن علی اور کاشف کامران کو براہ راست قاتل قرار دیا گیا۔چالان کے مطابق محسن علی نے عمران فاروق کو دبوچا جبکہ کاشف کامران نے چھری کے وار سے قتل کیا تھا۔چالان میں مقدمے کی کاپی اور ملزمان کا اعترافی بیان شامل کیا گیا۔ملزمان سے اب تک کی تفتیشی رپورٹ بهی چالان کا حصہ تھی۔ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی دستاویز بھی چالان سے منسلک کی گئی ۔

عدالت نےاعتراضات دورکرکےچالان دوبارہ جمع کرانےکاحکم دیا۔ذرائع کےمطابق آج ہی چالان دوبارہ عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

عمران فاروق قتل کیس کی سماعت10فروری تک ملتوی کردی گئی جبکہ ملزم خالدشمیم اورمحسن علی کےجوڈیشل ریمانڈمیں2روزکی توسیع بھی کردی گئی۔  سما

khalid shamim

MOHSIN ALI

Dr Imran Farooq Murder Case

mqm leader

Tabool ads will show in this div