راول پنڈی ائرپورٹ کی حدود میں دفعہ 144 نافذ

Feb 08, 2016

Islamabad-Airport

راول پنڈی:مسافروں کومشکلات سےبچانےکے لیے انتظامیہ نے حکمت عملی طے کرلی ہے۔تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق دفعہ144کےتحت چار یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی48گھنٹےکیلئےلگائی گئی ہے۔انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی جلسہ يا اجتماع نہیں کیاجاسکتا ہے۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ پی آئی اے ملازمین کےاحتجاج سےمسافروں کومشکلات درپیش ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نےپی آئی اےملازمین کواحتجاج کیلئےمتبادل جگہ دینےکافیصلہ کیاہے۔مظاہرین کو للیال چوک میں کیمپ لگانے کی پیشکش کی جائے گی۔کیمپ میں مظاہرین کو کرسیاں اوردیگرسہولتیں بھی دی جائیں گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہےکہ پیشکش قبول نہ کرنے پر مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔   سما

PIA protest

Tabool ads will show in this div