کراچی،نارتھ ناظم آباد میں ہونیوالا پولیس مقابلہ بھی مشکوک ہوگیا

اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں منگھوپیر روڈ پر ہونے والے جعلی پولیس مقابلے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں ہونے والا مقابلہ بھی مشکوک ہوگیا ہے۔

کارکردگی کا گراف بڑھانے کیلئے پولیس چیف کی مسلسل شاباش اور انعام پر انعام کے بعد کراچی پولیس بے لگام ہوگئی ہے، منگھوپیر روڈ جعلی مقابلے کی گونج اب تک سنائی دے رہی ہے،اوپر سے بانکے سپاہیوں نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔

اس بار کارروائی کا دعویٰ نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا ہلاک اور زخمی دونوں ڈکیت ہیں، جن سے سے دو موبائل فون، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، لیکن پتہ چلا یونس اور جمعہ خان ناراض بھانجے کو ڈھونڈنے نکلے تھے۔
 
اہل خانہ کہتے ہیں انہیں انصاف فراہم کیا جائے، جب کہ شہری کہتے ہیں جعلی مقابلوں نے کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان لگادیئے ہیں۔ سماء

میں

spot fixing

Tabool ads will show in this div