پی ایس ایل ؛ پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف

Feb 08, 2016

6a

دبئی : پی ایس ایل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے، ڈیرن سامی نے 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان شاہد آفریدی سمیت 5 بلے باز محض 59 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر ڈیرن سامی اور شاہد یوسف نے مورچہ سنبھالا اور کوئٹہ گلیڈی ایڈیٹرز کے بولرز کو خوب ناکوں چنے چبوائے، دونوں نے چھٹی وکٹ کیلئے 57 رنز کی شراکت قائم کی۔

ڈیرن سامی نے 31 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل قابل قدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ان کی جارحانہ اننگز میں 4 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا، شاہد یوسف 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

6

پشاور زلمی کے تمیم اقبال14، محمد حفیظ 10، ڈیوڈ ملان 18، کامران اکمل 6 اور شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض نے ناقابل شکست 10 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 3، عمر گل نے 2، ذوالفقار بابر اور انور علی نے ایک ایک شکار کیا۔ سماء

Tabool ads will show in this div