سیاست مسترد اور پاکستان کو ترجیح دینے والے ورکرز قابل ستائش ہیں، پرویز رشید

PERVEZ RASHEED SOTS NAT 02-02

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاست مسترد کرکے پاکستان کے مفاد کو ترجیح دینے والے پی آئی اے ورکرز قابل فخر اور قابل ستائش ہیں، ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے اور انتشار پھیلانے والے اپنے دل میں پاکستان کا درد پیدا کریں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے نے کہا کہ پاکستان کے وقار کی سربلندی اور مسافروں کی پریشانیوں کا احساس کرنے والے ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں، قابل فخر پاکستانیوں کے ساتھ مل کر تمام تباہ حال اداروں کی بہتری اور تعمیر کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند اور بالا تر ہوکر سوچیں، ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے اور ہڑتالوں سے انتشار پھیلانے والوں کو چاہئے کہ اپنے دل میں پاکستان کا درد پیدا کریں۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ بیمار کو علاج، بیروزگار کو روزگار اور طالب علم کو حصول تعلیم میں مدد دینے والی سروس کے ورکرز کا ہڑتال کرنا مناسب نہیں۔ اے پی پی

PERVEZ RASHEED

INFORMATION MINISTER

Protest against Privatization

Tabool ads will show in this div