پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ڈی پورٹیز سے متعلق معاملات طے

CHNisar2

اسلام آباد : پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ڈی پورٹیز کے حوالے سے تمام معاملات طے پاگئے۔

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین برسلز میں ایک اجلاس کے دوران ڈی پورٹیز سے متعلق تمام معاملات طے پائے، یورپی یونین نے پاکستان کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی، طے پایا کہ آئندہ ڈی پورٹیز کی شہریت کی تصدیق اور ان کی منظم واپسی کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ کے وضع کردہ طریقہ کار کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ جرائم یا دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ڈی پورٹ کئے گئے افراد کیخلاف ثبوت حکومت پاکستان کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔ یورپین یونین نے انسانی اسمگلرز کیخلاف وزارتِ داخلہ کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان ڈی پورٹیز سے متعلق تمام امور خوش اسلوبی سے طے پانے کا خیرمقدم کیا، انہوں نے کہا کہ تصفیہ طلب امور کے حل سے ڈی پورٹیز کی منظم انداز میں واپسی ممکن ہوگی اور پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ اے پی پی

agreement

Deportees

Tabool ads will show in this div