بنگلور کے اسکول میں چیتا گھس آیا

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Leopard-In-School-India-07-02.mp4"][/video] Leopard In School India 07-02 بنگور : بھارتی شہر بنگلور کے ایک اسکول میں چیتا گھس آیا، جہاں چیتے کے حملے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور کے اسکول میں چیتا گھس آیا، جس نے اسکول میں موجود چھ افراد کو حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینے نے اسکول میں موجود فوٹو گرافر پر حملہ کیا اور اس کے اوپر چڑھ گیا، جس سے فوٹو گرافر شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم دیگر افراد کی کوششوں سے فوٹوگرافر کو چیتے کی گرفت سے آزاد کرالیا گیا، اس دوران چیتے نے دیگر افراد پر بھی پنجوں اور دانتوں سے حملہ کرکے وار کیا۔ چیتے کے حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور بے ہوشی کے انجکشن سے چیتے کو قابو میں کیا، جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

Photographer

Tiger Attack

Wild Animal

Tabool ads will show in this div