پشاور میں اے این پی کے مقتول رہنما کے گھر پر حملہ، 3 افراد اغوا

ویب ایڈیٹر:
پشاور : پشاور کے علاقے ماشو خیل میں شدت پسندوں نے اے این پی کے مرحوم رہنما میاں مشتاق کے گھر حملہ کرکے حجرہ تباہ کردیا، جب کہ دہشت گرد مرحوم رہنما کے دو کزن کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں شدت پسندوں نے میاں مشتاق مرحوم کے گھر دھاوا بول دیا اور بارودی مواد سے حجرہ تباہ کردیا ۔ حملے کے بعد شدت پسند مرحوم رہنما کے دو کزن میاں شبیر اور عبدالباقی کو اغواء کرکے لے گئے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے شدت پسندوں کا تعاقب کیا اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم شدت پسند فرار ہوگئے۔ شدت پسندوں نے میاں مشتاق مرحوم کے رشتے داروں کو اغواء کرنے کی پہلے سے دھمکی دی تھی۔ سماء

میں

کے

پر

MQM

dialogues

فٹبال

پی

Murder

Suicide

gifts

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div