چندروزمیں حکومتی کمیٹی سےملاقات متوقع ہے،پروفیسرابراہیم
ویب ایڈیٹر:
پشاور : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل آگےبڑھانے اور امن کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، تاہم ابھی طالبان سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔
پشاور میں سماء سے خصوصی گفت گو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ کالعدم طالبان کی قیادت سے ابھی میرا براہ راست رابطہ نہیں ہوا، تاہم حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل آگےبڑھانے اور امن کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روزمیں حکومتی کمیٹی سے ملاقات متوقع ہے، ملاقات سے قبل طالبان کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت ہوگی۔ سماء
missing
first test
hamza
تبولا
Tabool ads will show in this div