عمران خان نے حکومت کو 5مطالبات پیش کردئے
ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت کے سامنے پانچ مطالبات رکھ دئے ہیں۔ اس مطالبات کے پورانہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی بھی دے ڈالی۔
اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں نےادارےتباہ کرکےپیسہ بنایاہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے بعد پھرادارےکی تباہی کوبہانہ بناکرنجکاری کرتےہیں۔نجکاری میں بھی اپنوں کوہی نوازاجاتا ہے انھوں نے کہا کہ قومی اداروں پرڈاکہ ماراجارہاہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےسامنے5ڈیمانڈرکھ رہاہوں،اگرمطالبات پورےنہیں ہوئےتوپُرامن احتجاج کرینگے۔عمران خان کا پہلا مطالبہ تھا کہ پٹرول پر5اورڈیزل پر20روپےکم کیےجائیں۔عمران خان کا دوسرا مطالبہ تھا کہ گیس پرٹیکس واپس لیاجائے۔
عمران خان کاتیسرا مطالبہ تھا کہ بجلی پر3نئےٹیکس بھی واپس لیےجائیں۔ کپتان نے چوتھا مطالبہ دیا کہ پی آئی اے،اسٹیل ملزسمیت اداروں کی مینجمنٹ ٹھیک کریں۔ان کا پانچواں اور آخری مطالبہ یہ تھا کہاسٹیل مل اوردیگراداروں کےملازمین کی بقیہ تنخواہیں دی جائیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ایف بی آرکوبااختیاربنائیں اوراصلاحات کریں۔ ملک میں بجلی،گیس کی چوری کی انسداد کیلئےاقدامات کریں۔انھوں نے وعدہ کیا کہ اقتدار میں آخر بلوچوں کو حقوق دلوائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کالوٹاہواپیسہ واپس لایاجائے۔ انھوں نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات کا اعلان کرنے کے لیے بھی کہا۔ سما