۔50سال بعد روسی بحری جہاز کی پاکستان آمد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی: جاپان اور روس کے چار بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں، دورے کے اختتام پر جنگی مشقیں کی جائیں گی۔ روسی جہاز پچاس سال میں پہلی مرتبہ کراچی پہنچے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روسی جہاز ریئر ایڈمرل الیگزانڈر ووچ کی قیادت میں کراچی پہنچے ہیں، جن میں اینٹی سب میرین ڈسٹرائیر بھی شامل ہے۔  جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے دو جنگی جہاز بھی کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں دورے کے دوران متعدد تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جب کہ دورے میں دونوں ملکوں کے وفد پاک بحریہ کے مختلف یونٹوں کا دورہ بھی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے وفود کے دورے کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور علاقائی و غیرعلاقائی ملکوں سے بحری تعاون کو وسعت دینا ہے، جب کہ دورے کے اختتام پر پاک بحریہ کے ساتھ مشقیں بھی کی جائیں گی۔ سماء

کی

بعد

آمد

Tabool ads will show in this div