عزیربلوچ کے معاملے پرمیڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے؛بلاول بھٹو
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/BILAWAL-PKG-07-02-Mukkaram-.mp4"][/video]
واشنگٹن:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں عزیربلوچ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ۔ عدالت ميں کچھ ثابت ہوا تو جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو نے والد سے اختلافات کي بھی ترديد کردي۔
واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے معاملے پرپیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ معاملہ عدالت میں لائیں، اگر کچھ ثابت ہوا تو پیپلزپارٹی جواب دے گی۔