وزیراعظم اپنے لوگوں کو نواز رہے ہیں،عمران خان

Feb 07, 2016

IMRAN KHAN SAYS PKG HASSAN ABBAS 07-02

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/IMRAN-KHAN-SAYS-PKG-HASSAN-ABBAS-07-02-.mp4"][/video]

کراچی:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزيراعظم پي آئي اے کي نجکاري سے اپنے لوگوں کو نواز رہے ہيں۔ کپتان نےحکومتي پاليسي پرکڑي تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پی آئی اے کا بحران حکومت کا اپنا پیدا کردہ ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا ریکارڈ ہے ،وہ اپنوں کو نواز رہےہیں۔  نجکاری سوچ سمجھ کر ہوتی ہے، اس کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا ہوتا ہے نہ کہ بزنس پارٹنرز اور دوستوں کو۔ حکومت نے اقتصادي راہداري منصوبے پر بھي خیبر پختونخواہ کو بے خبر رکھا۔ منصوبے میں کسی کو اعتماد میں لیے بغیر ہی ویسٹرن سے ایسٹرن روٹ بنا دیا گیا۔

بلوچستان روانگی سے قیل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ پولیس کو ٹھیک کیے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ پولیس کو انتقامی کارروائیاں کرنے والا ادارہ بنانے کے بجائے غیر سیاسی بنایا جائے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ پولیس اور فوج جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے کیونکہ وہاں کی پولیس غیر سیاسی اور جانبدار ہو چکی ہے۔ وہاں جرائم کی شرح بھی سب سے کم ہے۔ کپتان نے مزید کہا کہ کسی بھی حالت میں پی ٹی آئی میدان چھوڑ کر نہیں بھاگتی، ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور برے وقت سے سیکھتے ہیں۔ عمران خان نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جدہ والی اسٹیل مل تو خوب نفع کما رہی ہے لیکن یہاں اسٹیل مل بند پڑی ہے۔ کیا حکمرانوں کا کام صرف پیسہ بنانا اور پاکستان کو لوٹنا ہے۔ حکمرانوں کے اربوں روپے باہر ہیں وہ ملک میں لے کر آئیں۔ ڈیزل پر 98 فصد ٹیکس عوام پرظلم ہے۔ سماء

PM

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div