لاس اینجلس : دہشت گردی کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر نے آخری کار ایکشن لے ہی لیا، دہشت گردی کے فروغ یا دھمکی آمیز پیغامات لکھنے والے ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد اکاؤنٹس معطل کر دئیے۔
دہشت گردی کو فروغ، شرانگیز مواد اور دھمکی آمیز پیغامات نشر کرنے والوں کے خلاف سوچل میڈیا پر گھیرا تنگ ہوگیا، داعش کی تشہیروتعریف سوچل میڈیا پر جب حد سے بڑھی تو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر نے ایک لاکھ پچیس ہزار اکاؤنٹس معطل کردیئے، یہ اقدام صارفین کی شکایات پراٹھایا گیا ہے۔
ٹوئٹرنے کہا ہے معطل اکاؤنٹس میں اضافہ ہوسکتا ہے، مزید شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹوئٹر کے پچاس کروڑ صارفین ہیں، جو براہ راست پیغامات کے رجحانات سے متاثر ہوتے ہیں۔ سماٗ